12 اکتوبر 2026 - 16:34
اسرائیلی تجزیہ کار کا یمن اور سعودی عرب کی کشیدگی پر ردعمل: یمن زندہ باد!

اسرائیلی مصنف اور تجزیہ کار لوہن میزراحی نے یمن کی ناکہ بندی اور وہاں بچوں کو درپیش غذائی و طبی مشکلات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سعودی عرب پر سخت تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ وہ سعودیوں کے ساتھ ذرا سی بھی ہمدردی نہیں کریں گے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اسرائیلی مصنف اور تجزیہ کار لوہن میزراحی نے یمن اور سعودی عرب کی جنگ کے معاملے میں انسانی حقوق کے دوہرے معیار پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک ایسے یمنی بچے کی تصویر شائع کی جو خوراک اور ادویات کی ناکہ بندی کے باعث مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ سعودی عرب نے کئی برس تک یمن کے ساتھ یہی سلوک کیا، جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار نومولود بچے بھوک سے جان سے گئے۔

اسرائیلی تجزیہ کار نے مزید کہا: ’’میں ان تصاویر کو کبھی فراموش نہیں کروں گا اور سعودیوں کے ساتھ ذرا سی بھی ہمدردی نہیں رکھوں گا۔ انصاف کو اس کے آخری انجام تک پہنچنے دو۔ آگے بڑھو، یمن! یمن زندہ باد!‘‘

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha